میرپور(وائس آف پاکستان)کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری شوکت علی سے صوبائی سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر بوائے سکاؤٹ ایسوسی ایشن طاہر مسعود چغتائی نے ملاقات کی۔ملاقات میں ڈویژن میرپور کے تینوں اضلاع میرپور،کوٹلی اور بھمبر میں سکاؤٹس تنظیمات اور سکاؤٹس سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی اس موقع پر کمشنر ٹریننگ اینڈ یوتھ پروگرام عبدالصمدچشتی،ڈپٹی سیکرٹری دانیال ممتاز،ڈسٹرکٹ سکاؤٹس سیکرٹری جہلم ویلی محمد محمود کھوکھر اور ڈسٹرکٹ سکاؤٹس سیکرٹری میرپور یاسر مغل بھی موجود تھے۔کمشنر چوہدری شوکت علی انہیں بتایا ورلڈ سکاؤٹ ڈے کے موقع پر ڈویژنل سطع کی سکاؤٹس کے عہدیداران کی تقریب حلف وفاداری نہایت ہی جوش و خروش سے منعقد کی گئی جس میں وزراء حکومت ظفر اقبال ملک اور چوہدری ارشد حسین سمیت تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈی ای اوز صاحبان اور سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔صوبائی سیکرٹری سکاؤٹس طاہر مسعود نے کمشنر چوہدری شوکت علی کو مبارکباد دی اور سکاؤٹس کی حوصلہ افزائی پر خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر سکاؤٹس/ سیکرٹری کمشنر چوہدری شوکت علی نے صوبائی سیکرٹری سکاؤٹس کو شیلڈز دی۔
0