بھمبر(وائس آف پاکستان)جنوبی پنجاب بہاولپور میں سکولمپکس گیمز مقابلوں میں ضلع بھمبر کے نمایاں پوزیشن ہولڈرز طلباء کھلاڑیوں،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ راجہ محمد شفیق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں محمد وقاص صابر کے اعزاز میں سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف آف درائیاں نے پرتکلف ظہرانہ دیا،انہوں نے طلباء کی صلاحیتوں کو سراہا اور کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق تعلیمی میدان میں بہتری کے خواہاں ہیں ،طلباء کی نصابی و غیرنصابی سرگرمیاں ضرروری ہیں،یہی طلباء ہمارا مستقبل ہیں۔
0