مظفرآباد (وائس آف پاکستان)محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام آزاد کشمیر نیشنل انڈر 19-گرلز /بوائز چیمپیئن شپ 2023-24اختتام پذیر ہوگئی۔ ایونٹ میں آزاد کشمیر کے تمام اضلاع سے ٹیموں نے حصہ لیا۔ایونٹ میں 100میٹر 200میٹر، 800میٹر 1500میٹر ریس، ہائی جمپ، لانگ جمپ، ٹرپل جمپ کے اتھلیٹ آپس میں مد مقابل ہوئے۔ایونٹ کی سرگرمیاں تین روز جاری رہیں۔ ایونٹ میں ضلع میرپور کی گرلز اور بوائز ٹیم نے پہلی پوزیشن، ضلع بھمبر نے دوسری پوزیشن اور ضلع مظفرآباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ایونٹ کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر مدحت شہزاد اکرم تھیں۔سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر مدحت شہزاد اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سپورٹس آزاد کشمیر کے نوجوان اور اتھیلیٹکس کو فادر آف آل گیم کہا جاتا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ آزاد کشمیر کے نوجوان صوبائی اور نیشنل لیول پر ریاست کی نمائندگی کریں۔ اختتامی تقریب میں ونر، رنر اپ اور تیسری پوزیشن کی ٹیموں کو ٹرافیاں اور اتھیلسٹ میں گولڈ، سلورمیڈلز اور کیشن تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس ملک شوکت حیات خان، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد نقیب اللہ خان، سردار یاسین،لقمان فاروق، محمد اشفاق، وقاص ہمدانی بھی موجود تھے۔
0