0

وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی قیادت میں ریاست بھر میں عوامی خدمت کے جذبہ کے حوالے سے دن رات محنت کررہے ہیں

برنالہ(وائس آف پاکستان)پی آئی ڈی کے مطابق سینئروزیر/وزیرخزانہ آزادحکومت ریاست جموں و کشمیرکرنل(ر)وقار احمدنور نے حلقہ انتخاب میں مصروف ترین ایام گذارے،انہوں نے موضع ڈلہ ،ملکے،بانیاں۔پھاگلہ،ڈیرہ بوکن۔دھوڑانوالہ و دیگر مقامات پرگئے،عوامی وفود معززین،عمائدین علاقہ،بلدیاتی نمائندگان و دیگر نے ان سے ملاقاتیں،سینئروزیرننے مسائل دریافت کئے موقع پرہی حل کے حوالے سے احکامات دیئے۔عوام علاقہ سے گفتگو میں کرنل وقار احمد نورنے کہاکہ ترجیحی بنیادوں پرعوامی مسائل حل کررہے ہیں،ترقیاتی پراجیکٹس ،تعلیم و صحت سپورٹس سمیت دیگرتمام شعبہ جات میں بہتری کی طرف گامزن ہیں،وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی قیادت میں ریاست بھر میں عوامی خدمت کے جذبہ کے حوالے سے دن رات محنت کررہے ہیں،حلقہ برنالہ کی غیور و بہادر عوام کوسلام پیش کرتے ہیں،حکومت آزادکشمیر ہر شہری کے بنیادی حقوق کی فراہمی میں متحرک ہے۔چئیرمین ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف بھی اس دوران انکے ہمراہ تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں