بھمبر (وائس آف پاکستان)ضلع بھمبرمیں سرکاری سکولز کے طلباء تعلیمی میدان کے علاوہ کھیلوں کے میدان میں بھی نام روشن کر رہے ہیں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے ویژن کے مطابق طلباء کی صلاحیتیں نکھارنے کے لئے محنت جاری ہے ڈی ای او بھمبر شفیق اصغر نے بتایا کہ گذشتہ روز ضلع بھمبر کے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے میرپور میں تقریب منعقد ہوئی جس میں معاون خصوصی برائے وزیراعظم صبیحہ صدیقی، چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر نذر حسین کمشنرمیرپور ڈویژن چودری شوکت علی و دیگر افسران و معززین نے بھمبر کے طلباءکی صلاحیتوں کو سراہا
گذشتہ دنوں بین الاضلاعی سپورٹس مقابلہ جات میں جنڈی چونترہ سکولز کی ٹیم نے اتھلیٹکسں مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کی اسی طرح بڑھنگ بنڈی جونجہ و دیگر سکولز کی کارکردگی بھی اچھی رہی شرکا تقریب نے طلباء کی صلاحیتوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ بھمبر کے طلباء ریاستی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
0