بھمبر (وائس آف پاکستان)پی آئی ڈی کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق ریاست آزاد کشمیرکے نوجوان کو دنیابھر میں کھیلوں کے میدان میں صف اول میں دیکھناچاہتے ہیں،ضلع بھمبر کے نوجوان طلبا و طالبات کھلاڑی خداداد صلاحیتو ں کے مالک ہیں جو آزادکشمیر کانام عالمی سطح پر روشن کرسکتے ہیں۔خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے موثرحکمت عملی تشکیل دے رہے ہیں,کھیلوں کے میدان آباد رہنے سے صحت مند معاشرے کاوجود قیام میں آتاہے۔آزادکشمیر بھر میں سپورٹس پراجیکٹس کے معیار و رفتارپر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔
۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری سپورٹس،یوتھ و کلچر آزادکشمیرمحترمہ مدحت شہزاد نے دورہ بھمبر کے دوران سپورٹس میگاپراجیکٹس کے معائنہ کے دوران کیا،دورے کے دوران سیکرٹری سپورٹس نے وزیراعظم کی ہدایت پر جاریہ منصوبہ جات کے حوالے سے خصوصی رپورٹ مرتب کی جو وزیراعظم ملاحظہ کریں گے،اسکے علاوہ افسران و مقامی افراد کی تجاویز کو بھی الگ سے مرتب کیاگیاہے،ڈپٹی کمشنربھمبرمرزا ارشدمحمودجرال نے ڈی جی سپورٹس چوہدری مہربان،ڈی ڈی سپورٹس محمدیاسین،ڈی ڈی قاضی عبدالباسط ،ایکسئین مظہرحسین ،ڈی آئی او عدنان مختار،تحصیلدارقیصرمحمود شمس ،ٹھیکدارچوہدری محمد امتیازو دیگر کے ہمراہ سپورٹس پراجیکٹس پرمفصل و جامع بریفنگ دی،۔سپورٹس سٹیڈیئم بھمبر کے دورے میں سیکرٹری سپورٹس نے فلڈ لائٹس،جم خانہ،ان ڈورگیمزہال کا دورہ کیا،سولر سسٹم کی تنصیب کے حوالے سے سپورٹس حکام کو ہدایت کی،رجسٹرڈ کلبز کی تعداد چیک کی،لوکل گیمز کو پروموٹ کریں،رسہ کشی،نیزہ بازی،والی وال و دیگر ثقافتی گیمزبھی منعقد کروائیں۔،ائیرسٹرپ دورے کے دوران ملٹی پرپز سپورٹس کمپلیس کے لئے مختص رقبے کاجائزہ،پلان آف ایکشن کے حوالے سے مقامی حکام نے سیکرٹری کو بریفنگ دی،کھیلوں کے فروغ کے حوالہ سے مربوط پالیسی بنانے کافیصلہ کیا،محترمہ مدحت شہزاد نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد کروارہی ہے،آئندہ آنے والے دنوں میں بڑے لیول کے سپورٹس ایونٹس ہوں گے،ڈی جی سپورٹس چوہدری مہربان نے کہاکہ میرپورڈویژن بہت جلد سپورٹس ڈویژن کے نام سے مشہور ہو گی ۔سیکرٹری سپورٹس نے ضلعی انتظامیہ بھمبر کے متحرک کردار کی تعریف کی،ڈپٹی کمشنرمرزا ارشدمحمودجرال نے بتایاکہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی ذاتی کاوش سے تاریخ میں ریکارڈ ترین وقت میں ہم نے سپورٹس پراجیکٹس کے لئے کم وقت میں رقبہ جات و اراضی مختص کی،رقبہ جات ایوارڈ ہوئے یہ نوجوان نسل کے لیے تحفہ ثابت ہوں گے۔
0