0

دختر میرپور قراۃالعین منور نے ڈپلومیٹک کونسل کی طرف سے نامزد ہوکر جنیوا پیس ویک میں کشمیریوں کی نمائندگی کی

میرپور (وائس آف پاکستان)دختر میرپور قراۃالعین منور نے ڈپلومیٹک کونسل کی طرف سے نامزد ہوکر جنیوا پیس ویک میں کشمیریوں کی نمائندگی کی جنیوا پیس ویک میں دنیا میں امن قائم کرنے کے مختلف اقدامات کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوئے موجودہ فلسطین کی صورت حال اور افغانستان میں عورتوں کی تعلیم کے حوالے سے ہونے والی زیادتیوں کو مختلف سیشنز میں اجاگر کیا گیا اس کے علاوہ قراۃالعین نے اقوام متحدہ کے جنیوا اسمبلی سیوئزرلینڈ کے آٹھویں سیشن اور سوشل فورم اقوام متحدہ کے پندرہویں سیشن میں نمائندگی کی دنیا بھر سے آئے ہوئے وفود سے ملاقاتیں بھی کیں اور کشمیر اورمسئلہ فلسطین کے ساتھ ساتھ افغانستان میں جاری خواتین کے حقوق کی پامالی کو اجاگر کیا گیا یہ بات قابل غور ہے کہ قراۃالعین اس سے پہلے بھی مختلف پلیٹ فارم پر عورتوں کے حقوق، کشمیر میں جاری حقوق کی پامالی اور دنیامیں امن قائم کر نے کے حوالے سے کام کرتی رہی ہیں۔ اب پی ایچ ڈی کی طالبہ کی حیثیت سے ڈپلومیٹک کونسل کی طرف سے اقوام متحدہ میں نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں