میرپور (وائس آف پاکستان)ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے چک ساگر کی برطانوی نژاد خاتون جس کے گھر پر اس کے بھتیجوں کی طرف سے قبضہ کے معاملہ کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یاسر محمود کو انکوائری آفیسر تعینات کردیا جو اس معاملہ کی غیر جانبداری انکوائری کرکے واقعہ کی نسبت مکمل رپورٹ انہیں پیش کریں گے۔ خاتون کی شکایت پر غفلت اور لاپروائی کے مرتکب ہونے والوں کے خلاف ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اپنے آفس میں متاثرہ خاتون کی شکایت معززین علاقہ اور وکیل کی موجودگی میں سماعت کرتے ہوئے فوری طور پر اس سارے واقعہ کے حقائق جاننے کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یاسر محمود کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا جبکہ برطانوی نژاد خاتون کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے ساتھ انصاف ہوگا ان کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے جس پر فوری طور پر انتظامیہ کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں لیا جاسکتا چونکہ عدالتی معاملات ہونے کے باعث قانونی پیچیدگیاں پیدا ہوجائیں گی لہذا عدالت جو بھی فیصلہ کرئے گی اس پر انتظامیہ بھرپور عملدرآمد کروائے گی اس سلسلے میں کسی کے ساتھ رو رعایت نہیں برتی جائے گئی۔ ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض کی یقین دہانی پر متاثرہ خاتون مطمئن ہوکر چلی گئی۔
0