میرپور(وائس آف پاکستان) آزاد کشمیر کے وزیر توانائی چوہدری ارشد حسین نے چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے دیے گئے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کے اس کی طرف سے کشمیر کے معاملہ پر جراتمندانہ بیان سے کشمیریوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی آرمی چیف اور سیکیورٹی ایجنسیز کی امن و امان کے حوالے سے کوششوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر کی طرف سے دیے گئے بیان کہ جنوبی ایشیاء میں اس وقت تک پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہ کیا جائے اور مقبوضہ کشمیر کی عوام کی خواہشات کے مطابق پائیدار حل ہی کشمیریوں کے حق میں ہیں اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں چوہدری ارشد نے کہا کہ آرمی چیف کے اس بیان سے مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے مسلمانوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر کے سٹیٹس کو تبدیل کرنے کی کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ دنوں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاکستان آرمی اور سیکیورٹی ایجنسیز کی امن و امان کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کی تعریف بھی کی ہے جو کہ خوش آئند بات ہے چوہدری ارشد نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر پر غیر قانونی اور غیر آئینی قبضہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے رہنے والوں کو ان کی خواہشات کے مطابق حق خود ارادیت دیا جائے۔
0