0

12 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے 90 ارکین پر مشتمل وفد کی دورہ آزادکشمیر کے دوران ایوان صدر مظفرآباد آمد

مظفرآباد (وائس آف پاکستان) 12 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے 90 ارکین پر مشتمل وفد کی دورہ آزادکشمیر کے دوران ایوان صدر مظفرآباد آمد، اس اثناء میں حکومت آزادکشمیر کی جانب سے ایوان صدر میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے آزادکشمیر کے دورے پر آئے شرکاء کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم چوہدری انوار الحق تھے جبکہ تقریب میں سینئر موسٹ وزیر کرنل (ر) وقاراحمد نور، وزیر خزانہ عبدالماجدخان، وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم،سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن ظفر محمود خان، سپیشل سیکرٹری سروسز راشد حنیف، سینئر ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم سیکرٹریٹ مسعود الرحمن سمیت اہم حکومتی عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری سروسز اینڈ جنر ایڈ منسٹریشن ظفر محمود خان نے دورے پر آئے وفد کے شرکاء کو بریفنگ دی۔ سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن ظفر محمود خان نے 12 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کو بریفنگ میں آزادکشمیر کے انتظامی حصوں، جغرافیائی، معاشی اور معاشرتی خدوخال پر تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ آزادکشمیر پاکستان کے زیر انتظام ایک اکائی ہے۔ وفاقی حکومت آزادکشمیر کی خارجی سیکیورٹی کی محافظ ہے۔ آزادکشمیر کا اپنا نظام حکومت ہے، 1974 ایکٹ کے تحت آزادکشمیر ایک ایسا یونٹ ہے جس کے خارجہ، خزانہ سمیت اہم امور وفاقی حکومت کے سپرد ہیں جبکہ انتظامی طور پر آزادکشمیر میں جمہوری سیٹ اپ کے تحت آزادکشمیر کے عوام کی نمائندہ حکومت قائم ہے۔ انھوں نے شرکاء وفد کو بتایا کہ آزادکشمیر میں ہائیڈل پوٹینشل موجود ہے، آزادکشمیر گزشتہ 23 سال سے پولیو فری سٹیٹ ہے، آزادکشمیر میں مورٹیلٹی ریٹ دیگر صوبوں سے کم، 13 ویں ترمیم کے بعد ٹیکس کولیکشن سمیت دیگر اہم امور میں بھی آزادکشمیر کی نمائندہ حکومت کو بااختیار بنایا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ آزادکشمیر کی 48 منتخب اراکین پر مشتمل آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی، انتظامی طور پر تین ڈوثرنز ا ور 10 اضلاع ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں شرح جنگلات دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، سیاحت اور ہائیڈل پوٹینشل کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انھوں نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ آزادکشمیر میں ہیلتھ کا نظام بھی بہتری کی طرف گامزن ہے،عوام و حکومت مساوات کی پالیسی پرعمل پیرا، امن و امان کی صورتحال انتہائی بہتر، جمہور رائج نظام کے محافظ ہیں۔ سیکرٹری سروسز اینڈ جنر ایڈ منسٹریشن ظفر محمود خان نے بتایا کہ ریاست شہریوں کے بنیادی حقوق کی ضامن ہے، آزادکشمیر میں عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے اور حکومت آزادکشمیر کی فلاح کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ آخر میں دورے پر آئے وفد کے شرکاء نے حکومت آزادکشمیر کا شکریہ ادا کیا۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں