0

باب کشمیر پل پر سول سوسائٹی کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی فلسطین میں جاری مظالم بند کرنے کے مطالبہ کیا گیا

بھمبر (وائس آف پاکستان) باب کشمیر پل پر سول سوسائٹی کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی فلسطین میں جاری مظالم بند کرنے کے مطالبہ کیا گیا اسرائیل کے ظلم کی شدید مذمت کی گئی احتماعی ریلی میں صدر کشمیر پریس کلب چوہدری جمیل شفیع جماعت اسلامی کے راہنما ڈاکٹر عطاالحق قاسمی،چوہدری ظفربرسالوی سمیت سیاسی سماجی مذہبی شخصیات ودیگر نے شرکت کی اور عالمی برادری و مسلم امہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی مظالم بند کروانے میں کردار ادا کریں۔ بھمبر میں کمسن بچوں نے فلسطین کے مسلمان بچوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے حوالہ سے ریلی نکالی،باب کشمیر پر بینرز اٹھاکر مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مسلمان بچوں پر ظلم بند کروائے اسرائیل دشت گردی کر رہا ہے،فلسطین کے بے گناہ بچوں کا قتل عام بند کریں مسلمانوں کو تحفظ دیں انسانیت کے ناطے حق کی بات کی جائے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں