لندن ( آن لائن) لندن میں پیزا کا آرڈر اب مزید انتظار کی کوفت میں مبتلا کروانے کی بجائے تیز رفتار اڑن لباس کے حامل کارکنان فراہم کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن کے میوزک فیسٹیول میں شریک پرستاروں کو بھوک مٹانے کی دلچسپ سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ اب انہیں اگر فیسٹیول کے دوران بھوک لگے تو وہ باہر جا کر آرڈر دینے اور پیزا بوائے کے انتظآر کی کوفت کی بجائے اب اپنی جگہ موجود رہ کر پیزا حاصل کر رہے ہیں۔پیزا کمپنی نے اپنے پیزا ڈلیور کرنے والے کارکنان کو اڑن سوٹ لے دیا ہے، ڈلیوری بوائے اب موٹرسائیکل یا گآڑی کی بجائے سپرمین کی طرح اڑتے ہوئے جاتے ہیں اور پیزا عین اس جگہ ڈلیور کرتے ہیں جہاں سے انہیں موصول ہوا۔ حتی کہ میوزک فیسٹیول سے لطف اٹھانے والے اپنی جگہ پر کھڑے آسمان پر اڑتے ڈلیوری بوائے سے پیزا وصول کرکے ایک تیر سے دوشکار یعنی میوزک اور پیزا کا بیک وقت لطف اٹھاتے ہیں۔
0