بھارت میں پولیس نے 56 سالہ شخص کو اپنی محبوبہ کو قتل کرنے اور پھر لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیاہے ۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 56 سالہ شخص اپنی محبوبہ کے ساتھ میرا روڈ پر واقع آکاش گنگا بلڈنگ کے فلیٹ میں ایک ساتھ رہائش پذیر تھا ۔56 سالہ شخص کی شناخت منوج سہانی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ سروستی ویدیا نامی لڑکی کے ساتھ رہتا تھا ، بدھ کے روز نایان نگر پولیس سٹیشن بلڈنگ کے رہائشیوں کی جانب سے کال موصول ہوئی کہ علاقے میں بدبو پھیل چکی ہے جو کہ جوڑے کے فلیٹ سے آ رہی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم عمومی طور پر مقتولہ کی لاش کے حصوں کو مکسر میں گرائنڈ کرتا تھا ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیاہے اور لاش کے ٹکڑوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے لیب منتقل کر دیا گیاہے ۔پولیس نے جب فلیٹ پر چھاپہ مارا تو انہیں وہاں سے لڑکی کی صرف ٹانگیں ہی ملیں جبکہ ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن بر وقت کارروائی کے نتیجے میں پکڑا گیا ۔
0