132

وہ فائدہ مند کام جن میں حد سے تجاوز نقصان دہ ہوسکتا ہے، ماہرین نے خبردار کردیا

صحت و صفائی کے حوالے سے اعتدال پسندی ہی بہترین چیز ہے۔ ایک فائدہ مند چیز کو اگر حد سے زیادہ بڑھا لیا جائے تو وہی نقصان دہ ہو جاتی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ماہرین نے کچھ ایسی کام بیان کیے ہیں جنہیں ہم بہت فائدہ مند خیال کرتے ہیں مگر ماہرین کے مطابق اگر یہی کام حد سے بڑھا لیے جائیں تو الٹا نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔سبزیاں کھانا یقینا ایک فائدہ مند کام ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ سبزیاں کھانا منفی اثرات کا حامل ہو سکتا ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو مقعد اور آنتوں کے امراض میں مبتلا ہیں، ان کے لیے زیادہ سبزیاں کھانا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کی طرف سے ایک بالغ شخص کے لیے روزانہ 400گرام پھل اور سبزیاں تجویز کی گئی ہیں۔ اتنی مقدار میں ہی پھل اور سبزیاں فائدہ مند ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں