0

ضلع بھمبر میں شدید سردی،دھند کے باعث تمام سرکاری و پرائیوٹ تعلیمی ادارہ جات 5 جنوری تا 15 جنوری بند رہیں گے

بھمبر(وائس آف پاکستان)ضلع بھمبر میں شدید سردی،دھند کے باعث تمام سرکاری و پرائیوٹ تعلیمی ادارہ جات 5 جنوری تا 15 جنوری بند رہیں گے،خلاف ورزی کرنے والے ادارہ کو سیل و رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ/ ڈپٹی کمشنربھمبر مرزا ارشدمحمودجرال نے کہاکہ بچوں کے والدین کی شکایات ہیں کہ طلبا ء کی بیماریوں میں اضافہ ہورہاہے لہذا جملہ سرکاری و پرائیوٹ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ چھٹیوں کے فیصلے پر عمل درآمدیقینی بنائے،کوئی کسی قسم کا کیمپ،مختصر یا طویل دورانیہ تدریسی پلان ،عذر قابل قبول نہ ہو گا،طلباء کی صحت اولین ترجیح ہے۔لہذا شعبہ تعلیم سے وابستہ معزز اساتذہ وسٹاف عمل درآمد کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں