بھمبر(وائس آف پاکستان)پی آئی ڈی کے مطابق ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز میرپورسید ابرار حسین شاہ نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ )ضلع بھمبر راجہ شفیق اصغر کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نالی کا دورہ کیا. جماعت نہم کے سالانہ نتائج میں آزاد کشمیر بھر سے دوسری اور اٹھارویں پوزیشن حاصل کرنے والی ھونہار طالبات مومنہ مقصود ،ثناء ندیم اور صبا خلیل کے اعزاز میں ایک تقسیم انعامات کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی. پوزیشن ہولڈر طالبات کو تعریفی سرٹیفکیٹ ونقد انعامات سے نوازا گیا .اپنے خطاب میں ڈویژنل ڈائریکٹر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ محمد شفیق اصغر کی صلاحیتوں کو سراہا اور صدر معلم گورنمنٹ ھائی سکول نالی چوہدری یاسر منیر کو بہترین تدریسی اور انتظامی امور کی انجام دہی پر خراج تحسین کیا اور پورے آزاد کشمیر میں نمایاں رزلٹ پر مبارکباد دی ، افسران کو شیلڈز پیش کی اورتمام اساتذہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیے .،صدر معلم اور اساتذہ کی طرف ڈویژنل ڈائریکٹر اورڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو بھی شیلڈز پیش کی گی . مقررین نے اپنے خیالات کےاظہار میں ادارہ ھذا کی کارکردگی اور پاک آرمی کے تعاون کو
خراج تحسین پیش کیا .معززین علاقہ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ محمد شفیق اصغر کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ادارہ ھذا کیلئے اپنی خصوصی کوششوں سےایک عدد ڈی فریزر اور سمارٹ کلاس روم کا سامان مہیا کیا .بعد ازاں دھم کلاس کا تعلیمی جائزہ بھی لیا گیا اس موقع پر آفیسر موصوف نے اطمینان کا اظہار کیا . صدر معلم چوہدری یاسر منیر نے ادارے کے نتائج ،عمارت رقبہ تعداد طلبہ اور اساتذہ کرام کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی افیسران نے LOC پر واقع ادارے کی کارکردگی ،ڈسپلن، صفائی و نظم ونسق کو سراہا ھوے اس موقع پر ،عبدالرحمن چودھری صدر معلم تونین ،سینئر صدر معلم راجہ زاہد اقبال ،حبیب الرحمان صدر معلم درھال گگاں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر شرقی و غربی عبدالرحمان منہاس و دیگر نے شرکت کی
0