0

پائلٹ ہائیر سیکنڈری سکول بھمبر میں صاحبزادہ ابرار حسین شاہ ڈویژنل ڈائریکٹر کی الوداعی تقریب منعقد کی گئی

بھمبر(وائس آف پاکستان)پائلٹ ہائیر سیکنڈری سکول بھمبر میں صاحبزادہ ابرار حسین شاہ ڈویژنل ڈائریکٹر کی الوداعی تقریب منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈویژنل ڈائیریکٹر سکول میرپور ڈویژن میرپور صاحبزادہ ابرار حسین شاہ کی سروس سے ریٹائیرمنٹ کے سلسلہ میں ادارہ کے پرنسپل اعجاز احمد اور سٹاف کیطرف سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا
سکول آمد ڈی ای او مردانہ راجہ محمد شفیق اصغر سکول سٹاف اور ادارہ کے سکاوٹ گروپ نے پرتباک استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ ابرار حسین شاہ نے گورنمنٹ پائلٹ ہائیر سیکنڈری ماڈل سکول بھمبر کے پرنسپل اور سٹاف کا سادہ اور پروقار تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا بطور ایڈمنسٹریٹر ان کے لیے دو چیزیں ایک ساتھ چلتی رہیں کہ جہاں منصب کے فرائض با احسن نبھانے ہیں وہیں انسانیت کے تقاضے بھی پورے کرنے ہیں کیونکہ منصب عارضی لیکن انسانیت ابدی ہے۔ “اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ راجہ شفیق اصغر ، پرنسپل اعجاز خان و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہا کہ صاحبزادہ ابرار حسین شاہ نہایت ایماندار اور دیانتدار شخصیت کے مالک ہیں انہوں نے بطور اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دیے با عزت ریٹائرمنٹ پر مبارکباد دی اور خراجِ تحسین پیش کیا تقریب میں اساتذہ اکرام ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور طلباء نے بھرپور شرکت کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض مدرس زاہد عالم نے فرائض سر انجام دیےتقریب کے اختتام پر سکول انتظامیہ کا مہمان خصوصی کے گروپ فوٹو لیا #

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں