مظفرآباد(وائس آف پاکستان) پی آئی ڈی کے مطابق وزیرحکومت سردارجاوید ایوب نے کہا ہے کہ تعلیم مقدس شعبہ ہے ، سرکاری تعلیمی اداروں میں بہتری آرہی ہے، جہاں خامیاں ہوں گی انھیں دور کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ میرے حلقہ میں شعبہ تعلیم کی حالت کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔ تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائےگا ۔ایگرو کلچرل سکولوں کے مسائل بھی حل کیے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ کوٹلہ کے محکمہ تعلیم کے افیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں سٹاف اور سہولیات کی کمی کا جائزہ لیا گیا جبکہ حاضری سمیت دیگر امور بھی زیر غورآئے ۔ اجلاس میں ڈپی پی آئی مردانہ محکمہ تعلیم سکولز سردار طالب حسین شاہ،ڈی پی ائی محکمہ تعلیم زنانہ سکولز تسنیم گل ، پلاننگ افسر سجاد احمد سمیت بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی۔ڈی پی آئیز نے وزیرحکومت کو بریفنگ دی ۔ سردارجاوید ایوب نے کہاکہ ہمیں لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہیں ۔ وزیراعظم کے وویژن کے مطابق چیزوں میں بہتری لائی جائے گی ۔ وزیرحکومت کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی اور انفراسٹرکچر کا فقدان ہے ۔ وزیر حکومت سردار جاوید ایوب نے بلدیاتی نمائندوں سے بھی تجاویز لیں ۔
0