اسلام آباد (آن لائن) وزیر حکومت آزاد کشمیر ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے ترکیہ کے ادارے TIKA کے کنٹری ہیڈ مسٹر محسن بلسی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومت آزادکشمیر اور ٹیکا کے مابین تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرحکومت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے آزاد کشمیر کے عوام کی جانب سے ترکی کے صدر طیب اردوان کی کامیابی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ محسن بلسی نے وزیر حکومت آزاد کشمیر کو چوہدری انوار الحق کو بطور وزیر اعظم تعینات ہونے ڈاکٹر نثار انصر ابدالی سمیت نو منتخب وزرا کو دلی مبارکباد پیش کی۔ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے TIKA کی جانب سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جدید ترین نرسری لیبارٹری اور دیگر ضروری آلات کی ترقی کے لیے 30 لاکھ روپے سے زیادہ کی امداد پر محسن بلسی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے ڈاکٹر نثارانصرابدالی نے کہاکہ کھوئیرٹہ ہسپتال میں جلد نوزائیدہ بچوں کے وارڈ کا افتتاح کرنے جارہے ہیں، یہ اقدام صحت کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دینے کے اور لوگوں کی ضروری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حکومت کی لگن کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ترکیہ اور بالخصوص ٹیکا کے نمایندے محسن بلکی کے شکرگزار ہیں انکی جانب سے تعاون سے صحت تعلیم اور تحقیق میں مزید ترقی کو فروغ دے گی۔اس موقع پر ٹیکا کے نمایندے محسن بلکی نے تعلیم، بلدیاتی اداروں، بنیادی ڈھانچے اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں میں تین مزید منصوبوں میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔
0