0

فلاحی تنظیم مسلم ہینڈز کے تعاون سے ڈسٹرکٹ جیل میرپور میں قیدیوں کے لیے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا

میرپور (وائس آف پاکستان)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میرپور اور شعبہ اپتھمالوجی ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کے باہمی اشتراک اور فلاحی تنظیم مسلم ہینڈز کے تعاون سے ڈسٹرکٹ جیل میرپور میں قیدیوں کے لیے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا کیمپ میں پروفیسر ڈاکٹر وسیم احمد خان ہیڈ آف اپتھمالوجی ڈیپارٹمنٹ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عرفان صادق اور اُنکی ٹیم کے آئی سپیشلسٹس نے 200 سے زائد قیدیوں کا تفصیلی آئی سکریننگ/ معائنہ کیا جبکہ جیل ڈسپنسری میں تعینات ڈیوٹی ڈاکٹر اور عملہ نے آئی ٹیم کو بھرپور معاونت فراہم کی۔ دورانِ معا ئنہ نزدیک کی کمزور نظر کے حامل 100 قیدیوں کو مفت آئی ڈراپس اور عینکس فراہم کی گئیں جبکہ 8 مریضوں کو جن میں آنکھوں کے موتیے کی تشخیص ہوئی کو اگلے مرحلے میں آپریشن کے لئے منتخب کر لیا گیا۔فری آئی کیمپ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر فدا حسین راجہ نے آئی سپیشلسٹس اور قیدیوں سے ملاقات کی اور ان سے مسائل بھی دریافت کیے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل ڈسپنسری میں قیدیوں کے طبی معائنے اور ان کی مختلف بیماریوں کے علاج معالجے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے زیر انتظام معمول سے ہٹ کر وقتاً فوقتاً خصوصی کیمپس کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے جن کا مقصد جیل میں سزا کاٹنے والے قیدیوں کو صحت کی بروقت سہولیات کی فراہمی ممکن بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کے روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ کے لیے جیل ڈسپنسری میں تعینات ڈاکٹر و عملہ بدستور موجود رہتا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور جیل سپرٹینڈنٹ نے آئی سپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر وسیم اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے خدمت انسانیت کے میدان میں ہمیشہ کی طرح فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی تنظیم مسلم ہینڈز انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی صحت عامہ کے اداروں اور مستحقین کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔عوامی حلقوں کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور مسلم ہینڈز اور فری آئی کیمپ کا انعقاد کرنے والی سپیشلسٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں