0

مراکز تولید صحت، فلاحی مراکز، موبائل سروس یونٹ کی انچارج صاحبان اور سوشل موبلائزرز نے شرکت کی۔

ْپلندری(وائس آف پاکستان)ضلعی آفیسر بہبود آبادی سدھنوتی سردار ذوالفقار حسین کی زیر صدارت دفتر بہبود آبادی میں ماہانہ جائزہ منعقد ہوا جس میں جملہ مراکز تولید صحت، فلاحی مراکز، موبائل سروس یونٹ کی انچارج صاحبان اور سوشل موبلائزرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں جملہ انچارج سنٹرز اور سوشل موبلائزرز نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹ پر بریفینگ دی اور اپنے اپنے سنٹرز کی مشکلات سے آگاہ کیا۔ضلعی آفیسر نے اچھی کارکردگی کے حامل سننٹرز کی کارکردگی کو سراہا اور بعض سنٹررز اور سوشل موبلائرز کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ضلعی آفیسر نے جملہ سنٹرز کی انچارج اور سوشل موبلائرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر سے بیتر بنائیں تا کہ محکمانہ اھداف حاصل کیے جا سکیں۔ سردار زوالفقار حسین ناز نے جملہ سنٹرز/ مراکز کو کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اپنے کییچمنٹ ایریاز میں فیلڈ وزٹز اور سٹیلائٹ کیمپس کے انعقاد کو یقینی بنائیں موبائل سروس پلندری ضلع سدنوتی کے دور افتادہ جگہوں میں زیادہ سے زیادہ موبائل کیمپس کرے۔ سوشل موبلائزرز اپنی اپنی یونین کونسلز میں کمیونٹی کے با اثر افراد سے میٹنگز کر کے بڑھتی ہوئی آبادی کے مضمرات سے آگاہ کریں اوز موبائل کیمپس کے انعقاد میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ضلعی آفیسر نے شرکاء میٹنگ کو بتایا کہ نئے ڈائریکٹر جرنل پاپولیشن ویلفیئر عزت مآب جناب ڈاکٹر آفتاب احمد خان نے سختی سے ہدائت کی ہے کہ محکمہ کی کارکردگی کو جلد از جلد بہتر کیا جائے تا کہ آبادی کہ بڑھتے ہوئے سیلاب کو روکا جا سکے اور قومی اہداف کا حصول ممکن بنایا جا سکے

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں