0

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ابراراحمد میر کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی ٹیم نےشاردہ بازار میں اشیاء خوردونوش کے معیار کی پڑتال کی۔

نیلم (وائس آف پاکستان)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ابراراحمد میر کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی ٹیم نےشاردہ بازار میں اشیاء خوردونوش کے معیار کی پڑتال کی۔ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کریانہ سٹورز، بیکرز، ہوٹلز، مٹن شاپ، تندور اور سبزی فروٹ کی دوکانات کی چیکنگ کی۔ دوران چیکنگ مختلف دکانوں سے زائدالمیعاداور غیر معیاری اشیاء خوردونوش برآمد ہوئی جن کو موقع پر تلف کیا گیا۔ تاجران کو جرمانے کرتےہوئے معیاری اور صاف ستھری اشیاء کی فروختگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ فوڈ اتھارٹی نے دکانداروں کو خبردار کیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور عدم تعمیل کی صورت میں دوکانات کو سیل کیا جائے گا۔ کاروائی میں اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر اور معاون عملہ نے حصہ لیا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں