نیلم(وائس آف پاکستان)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پرسب ڈویژن شاردہ میں ہفتہ صفائی مہم کاآغاز کروادیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنرمشرف میر نے بسم اللہ مارکیٹ میں کچراچن کر صفائی مہم کاافتتاح کیا۔ تھانہ پولیس شاردہ، انجمن تاجران شاردہ نے مرکزی بازار میں صفائی کرتے ہوئے مہم میں حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر نیلم عارف محمود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرشاردہ مشرف حسین نے محکمہ مال کے آفیسران تحصیلدار مشتاق قریشی سمیت انجمن تاجران اور تھانہ پولیس کے تعاون سے شاردہ مرکزی بازار میں صفائی ستھرائی کاآغاز کیا۔ کچراچنااور ٹھکانے لگوایااور مزید ایک ہفتہ تک صفائی مہم جاری رکھ کر شاردہ کو صاف ستھرا رکھنے میں کرداراداکرنے کی یقین دہانی کروائی اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شاردا جوکہ سب ڈویژن اور سیاحتی مقام ہے کے بازار، گلی،محلے صاف رکھے جائیں۔ہفتہ صفائی مہم کے دوران مرکزی بازار شاردہ، مسجد بازار، عید گاہ گراؤنڈ، تھانہ / کالج حدود، فاریسٹ گیسٹ ہاؤس ایریا سمیت تمام پبلک مقامات پرصفائی کی جائے گی۔
0