0

بارش میں کڑکتی بجلی نے خاتون کو پچاس ہزار ڈالر کا انعام جتوادیا

میسوری( آن لائن) امریکہ میں شاپنگ سٹور میں طوفان سے بچنے کیلئے پناہ لینے والی خاتون نے لاٹری ٹکٹ خریدا اور 50,000 ڈالرز کی انعامی رقم غیر متوقع طور پر اپنے نام کرلی۔امریکی میڈیا کے مطابق لاٹری جیتنے کا حیران کن واقعہ امریکی ریاست میسوری میں پیش آیا۔ خاتون نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ وہ ڈرائیونگ کر رہی تھیں جب قریب میں ہی آسمانی بجلی گری اور انہیں فوری طور پر نہ چاہتے ہوئے بھی تھوڑی دیر رکنا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ سڑک پر دو بجلی کے بولٹ تھے جب بجلی گِری۔ میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ میں اس طوفان میں نہیں جانا چاہتی۔ طوفان تھم جانے کے انتظار تک خاتون نے قریبی سٹور میں پناہ لی اور وہاں موجود پاور بال لاٹری ٹکٹوں میں سے ایک ٹکٹ خرید لیا۔خاتون نے بتایا کہ اگلی صبح انہیں پتہ چلا کہ جو لاٹری انہوں نے لی تھی، اس میں 50,000 ڈالرز کا انعام نکل آیا ہے۔’خاتون نے مزید کہا کہ وہ اپنی انعامی رقم اپنے پوتے پوتیوں پر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں