مظفرآباد(وائس آف پاکستان)وزیر توانائی آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری ارشد حسین کی زیر صدارت محکمہ برقیات کا اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں وزراء حکومت چوہدری اظہر صادق، چوہدری یاسر سلطان،سیکرٹری توانائی، چیف انجئیرز، ڈی جی کمرشل سمیت برقیات کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری توانائی نے بجلی کے ٹیرف اور ٹیکیسز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی چوہدری ارشد حسین نے برقیات کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں،آزاد کشمیر حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور تعمیر ترقی کے مشن پر گامزن ہے
0