0

ڈسٹرکٹ سرویلنس ریویو کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین راجہ کی ذیر صدارت ہوا جملہ ڈسٹرکٹ سٹاف اور ذیلی شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت

بھمبر(وائس آف پاکستان)ترجمان محکمہ صحت بھمبر کاکہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ سرویلنس ریویو کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین راجہ کی ذیر صدارت ہوا جملہ ڈسٹرکٹ سٹاف اور ذیلی شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی،سرویلنس میں پاکستان، آزاد کشمیر اورضلع ہذا کی موجودہ صورتحال کے بارہ میں آگاہ کیا گیا،جس کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے سرویلنس سسٹم کو مزید بہتر بنانے، HRMP آبادی پہ خصوصی توجہ دینے، سیمپل کی درست حالت برقرار رکھنے کے لیے کولڈ چین پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایات جاری کیں،علاوہ ازیں ضلع بھر میں روٹین ویکسینیشن کو مزید بہتر بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے عوام الناس کے نام پیغام میں کہا کہ ضلع ہذا میں 40 ویکسینیشن سنٹر قائم ہیں جہاں بچوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بالکل فری ویکسین لگائی جاتی ہے عوام علاقہ اپنے بچوں کو موذی بیماریوں سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں