0

ڈاکٹر فدا حسین نے مختلف ہیلتھ یونٹس پر چھاپے مارے،سٹاف کی حاضری ،ادویات کے سٹاک،نظم و ضبط و دیگر تمام معاملات کی پٹرتال کی

بھمبر(وائس آف پاکستان)وزیراعظم کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے حوالے سے ڈی ایچ او ڈاکٹر فدا حسین نے مختلف ہیلتھ یونٹس پر چھاپے مارے،سٹاف کی حاضری ،ادویات کے سٹاک،نظم و ضبط و دیگر تمام معاملات کی پٹرتال کی ،ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر ڈاکٹر فدا حسین نے BHUبڑھنگ، مغلورہ ، دھندڑ کلاں اور FAPموڑا سدھا کااچانک وزٹ کیا۔ سنٹرز کے ملازمین کی حاضری چیک کی۔ اور صفاٸی ستھراٸی کا معاٸنہ کیا۔سنٹر میں ادوایات، ایمرجنسی ٹرے، ماں اور بچے کی صحت کے حوالہ سے انتظامات کا معاٸنہ بھی کیا۔ جو اہلکاران غیر حاضر تھے ان سے وضاحت طلب کرتے ہوٸے انہیں صدر دفتر بھمبر طلب کر لیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر نے سنٹرز کے جملہ ملازمین کو حاضری کو یقینی بنانے اور عوام الناس کو بہتر طبی سہولیات بہم پہنچانے کے ساتھ ساتھ عوام الناس کے ساتھ انتہاٸی بہتر رویہ اپنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں