0

ڈاکٹر فدا حسین ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر کی سربراہی میں ڈی ایچ او آفس بھمبر میں ضلع ہذا کے ای پی آٸی سنٹرز کے انچارجز کی میٹنگ منعقد کی گئی۔

بھمبر(وائس آف پاکستان)ڈاکٹر فدا حسین ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر کی سربراہی میں ڈی ایچ او آفس بھمبر میں ضلع ہذا کے ای پی آٸی سنٹرز کے انچارجز کی میٹنگ منعقد کی گئی۔ جس میں وقاص نصر اسسٹنٹ ڈاٸریکٹرٹریننگ ، محمد عمر اسسٹنٹ ڈاٸریکٹرسرویلینس ، ڈاکٹر عمرا ن صدیق ڈسٹرکٹ سرویلینس کوآرڈینیٹر، اللہ دتہ چوھدری ڈی ایس وی اور فرحان الیاس نماٸندہ WHO نے بھی شرکت کی۔ دوران میٹنگ جملہ ای پی آٸی سنٹرز کی رواں ماہ کی پراگرس کے علاوہ جنوری تا ستمبر 2023ء کی کارکردگی کا بھی جاءزہ لیا گیا۔ اور جن سنٹرز کی پراگرس کم تھی انہیں اپنی پراگرس بہتر بنانے کے لیے سختی سے ہدایات جاری کی گٸیں۔ جملہ انچارج ای پی آٸی سنٹرز کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ ضلع ہذا کے ایسے بچے جنہیں دوسرے اضلاع سے ویکسینیشن ہوتی ہے کا مکمل ڈیٹا مرتب کریں۔اور ڈیفالٹر بچوں کو ٹریس کر کے انہیں ویکسینیشن کریں۔ اور تعمیلی رپورٹ صدر دفتر بھمبر کو ارسال کریں۔ میٹنگ میں جملہ ویکسینیشن سٹاف کو VPDسرویلینس اور EPIکی کوریج کو مزید بہتر بنانے کے لیے احکامات جاری کیے گٸے۔میٹنگ کےاختتام پرڈی ایچ او نے ویکسینیشن سٹاف کے مساٸل سنے۔ اور ضلعی آفیسران کو ان مساٸل کے حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں