پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے چیلنج کیا ہے کہ اگر تمام لوگ بھی ان کا ساتھ چھوڑ جائیں پھر بھی وہ جس کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیں گے وہی الیکشن جیتے گا۔قوم سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آج تحریک انصاف کی تقریباَ ساری لیڈر شپ جیل میں ہے اور بدقسمتی سے میڈیا اور انسانی حقوق کی آوازیں خاموش ہیں، تحریک انصاف کیخلاف بدترین بربریت جاری ہے آج دس ہزار سے زائد کارکنان جیلوں میں ہیں، قوم سے کہتا ہوں یہ بُرا وقت ہے اور اللہ کا ایک نظام ہے، اس میں ہمیں صبر کرنا چاہیے، قوموں کی زندگیوں میں مشکل وقت آتے ہیں اس سے دلبرداشتہ نہیں ہونا، اس طرح کی غلامی اور یزیدیت کو قبول کرنے سے مرجانا بہتر ہے، یہ گلا دبا کر کہلوا رہے ہیں کہ تحریک انصاف چھوڑ رہا ہوں، جو قوم خوف کے بت کے آگے جھک جائے وہ کبھی آزاد نہیں ہوسکتی۔
138