میرپور(وائس آف پاکستان)پی آئی ڈی کے مطابق یوم دفاع پاکستان و شہداء کے موقع پر میرپور کے سپوت کرنل عمران ارشد جرال شہید (مالم جبہ سوات)کے مزار پر پھول اورچادریں چڑھائی گئیں اور پولیس اور فوج کے دستوں نے سلامی دی۔دعائیہ تقریب میں حکومت آزاد کشمیر کی نمائندگی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یاسر ریاض،ایس پی راجہ اظہر اقبال نے مزار پر پھولوں چڑھائے شہید کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔جبکہ پاک فوج کی طرف سے 2-AKرجمنٹ کی نمائندگی میجر محمد لکھر خان نے کی۔پاک فوج کی طرف سے کرنل محمد عمران ارشد جرال شہید (مالم جبہ سوات)کے مزار پر پاکستان کا قومی پرچم بھی لہرایا گیا۔ آرمی کے دستے نے سلامی دی اور شہید کے مزار پر پھول چڑھائے۔ دعائیہ تقریب کے موقع پر شہید کے والد ماجد پروفیسر محمد ارشد جرال، سابق رجسٹرار مسٹ پروفیسر وارث جرال، تحصیلدار عمران یوسف،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک، پروفیسر شبیر جرال، مرزا محمد فاروق جرال سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔اس موقع پر 06 ستمبر اورشہداء پاکستان کی شہادتوں کوخراج عقیدت اور غازیوں کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پاکستان کی ترقی خوشحالی،تحریک آزادی کشمیر،پاکستان کے دفاع کے لئے دعائیں مانگی گئیں اور شہداء پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔دریں اثناء پاک فوج کے شہیدنائب صوبیدار منیرحسین اور سپاہی عبدالسلیم شہید کے مزارات پرپھولوں کی چادریں چڑھائیں گئیں اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔
0