0

چوہدری عبدالمجید نے کہاہے کہ 06 ستمبر کی جنگ میں پاک فوج کے ساتھ پوری قوم نے جذبہ ایمانی سے سر شار ہو کر دشمن کو دندان شکن شکست دے کر وطن کے پرچم کو بلند کیا

میرپور(وائس آف پاکستان)پی آئی ڈی کے مطابق آزاد جموں و کشمیر حکومت کے سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے کہاہے کہ 06 ستمبر کی جنگ میں پاک فوج کے ساتھ پوری قوم نے جذبہ ایمانی سے سر شار ہو کر دشمن کو دندان شکن شکست دے کر وطن کے پرچم کو بلند کیا۔جنگ ستمبر میں پاک فوج نے جراتوں اور بہادری کی جو لازوال داستان رقم کی وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔شہداء اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں ان کو جتنا بھر خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع و شہداء کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ 06 ستمبر کی جنگ میں پاکستان کی بری،بحری اور فضائیہ فوج دشمن کی فوج پر طوفان بن کر ٹوٹ پڑی جس کے باعث دشمن کے تمام مذموم مقاصد خاک میں مل گے۔پاک فوج کے ساتھ پوری قوم بھی متحد و منظم تھی اور پاکستان کا ہر فرد اپنے فوجی بھائیوں کی خدمت کے لیے میدان میں آگیا۔قوم کے جذبہ اور مسلح افواج کی کامیاب حکمت عملی کا نتیجہ تھا کہ پاکستان کی فوجی طاقت سے دو گنی بڑی طاقت والے ملک کو شکست فاش اٹھانا پڑی۔آج پھر ملک کو اسی جذبہ ہمت اور ولولے کی ضرورت ہے جب تک پوری قوم متحد و منظم نہیں ہوجاتی اس وقت تک ملک میں سیاسی و معاشی استحکام آنا مشکل ہے۔انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور غازیوں کے جذبہ ایمانی کو سلام پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں