ہنگامہ خیز نیوز کانفرنس کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد عمر نے صحافیوں کے سوالوں کے دلچسپ جواب دیے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے بعد اسد عمر واپس جانے لگے تو صحافیوں نے ان پر سوالوں کی بوچھاڑ کردی۔ ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے؟ ایک نے پوچھا کہ کیا وہ عمران خان کی نا اہلی کی صورت میں پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے؟ اسد عمر نے اس طرح کے سوالات کا جواب نہیں دیا۔
148