پلندری (وائس آف پاکستان)پی آئی ڈی کے مطابق سدھنوتی کے ہیڈکوارٹر پلندری میں عشرہ صفائی شاہرات مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ سدھنوتی اور محکمہ شاہرات کے زیر اہتمام دس روزہ صفائی مہم میں ضلع بھر کی شاہرات کی صفائی ،بند نالیوں کو کھولنے اور جھاڑیوں کی کٹائی سمیت شاہرات کی مرمتی کی جائے گی۔صفائی مہم کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر پلندری سردار محمد پرویز خان نے مختلف محکمہ جات کے آفیسران و اہلکاران ،سول سوسائٹی سمیت دیگر نے کیا۔ صفائی مہم کے دوران ۔پلندری شہر ، اطراف سمیت ضلع کی تمام چھوٹی بڑی شاہرات کی صفائی مرمتی جھاڑیوں کی کٹائی اور بند نالیوں کو کھولنے کا کام کیا جائے گا۔ عشرہ صفائی شاہرات مہم کے دوران پلندری شہر سمیت چھوٹے بڑے شہروں کی شاہرات پر سے کچرہ اٹھانے جھاڑیوں کی کٹائی نالیوں کو کھولنے کے لیے جامعہ پلان ترتیب دے دیا گیا ہے صفائی کے سلسلے میں مشینری کو بھی استعمال میں لایا جا رہا ہے جبکہ تمام عملہ کو صفائی مہم میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ضلع کے باقی سب ڈویژن منگ، بلوچ اور تراڑکھل میں بھی عشرہ صفائی مہم کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں محکمہ کے عملہ کو خصوصی ٹاسک سونپے گئے ہیں جبکہ شاہرات کا عملہ کو وردی میں کام کرنے کرنے کے لیے وردیاں فراہم کی گئی ہیں شاہرات کی صفائی مہم کے لیے مختلف زونز ترتیب دیے گئے ہیں تاکہ ضلع بھر صفائی کا عمل کیا جا سکے عملہ کی کڑی نگرانی بھی کی جا رہی ہے
کمشنر پونچھ کی ہدایت پر ڈویژن کے چاروں اضلاح پونچھ ،سدھنوتی باغ اور حویلی میں عشرہ صفائی شاہرات 20 ستمبر تک جاری رہے گا اس میں تمام چھوٹی بڑی شاہرات کی صفائی بند نالیوں کو کھولنے جھاڑیوں کی کٹائی وغیرہ کا سلسلہ جاری رہے گا شاہرات کے عملہ کو وردی میں صفائی مہم کا حصہ بننے اس صفائی ستھرائی جھاڑیوں کی کٹائی پر عوام اور سوشل میڈیا صارفین نے منتظمین اور کمشنر پونچھ کے اس اقدام پر خوب سراہا عملہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا
0