ہانگ کانگ (آن لائن)ہانگ کانگ کے وزیر صحت لو چنگ ماؤ نے کہا ہے کہ ہماری عوام کو تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے انہوں نے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا جس جگہ پر سگریٹ پینے پر پابندی ہے وہاں سگریٹ سلگانے والوں کو گھورنا چاہیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لو چنگ ماؤ سے جب شہر کو تمباکو سے پاک بنانے کے حوالے پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ پولیس سے تمباکو نوشی کرنے والوں کو پکڑنے کی توقع نہیں کی جاسکتی۔اس وقت ہانگ کانگ کے ریستورانوں، کام کی جگہوں، انڈورعوامی مقامات اور کچھ آؤڑ ڈور عوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی ہے لیکن ابھی ہانگ کانگ میں تمباکو نوشی کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ہانک کانگ کے ہیلتھ چیف پروفیسر لو چنگ ماؤ جو کہ ایک ڈاکٹر بھی ہیں کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی ہر انسان کی صحت کے لیے خراب ہے اور ہانگ کانگ کے معاشرے کو ایسے کلچر کی ضرورت ہے کہ جہاں لوگ قانوں پر عمل کرنے کے لیے تیار ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب عوام کسی کو ایسے مقامات پر تمباکو نوشی کرتے دیکھیں جہاں پر یہ کرنا ممنوع ہو، وہاں کوئی پولیس اہلکار بھی موجود نہ ہو، تو ہم تمباکو نوشی کرنے والوں کو گھور سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ ہانگ کانگ میں تمباکو نوشی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پر 1500 ہانگ کانگ ڈالر تک کے جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے۔
0