0

پرانے الیکشن رولز پر ہی انتخابات ہونے چاہئیں،قمر زمان کائرہ

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ پرانے الیکشن رولز پر ہی الیکشن ہونے چاہئیں ،الیکشن اصلاحات چند روز میں ہو سکتی ہیں اور ہونی چاہئیں۔نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز ‘کے مطابق قمر زمان کائرہ نے کہاکہ حلقہ بندی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو 4 ماہ درکار ہیں،الیکشن کمیشن پرانی مردم شماری پر کام شروع کر چکا ہے،پرانے الیکشن رولز پر ہی الیکشن ہونے چاہئیں. الیکشن اصلاحات چند روز میں ہو سکتی ہیں اور ہونی چاہئیں،جب تک نئی مردم شماری نوٹیفائی نہیں ہوتی، نئی حلقہ بندیوں کا تصور ہی نہیں۔وزیراعظم کے مشیر نے کہاکہ الیکشن کمیشن پرانی حلقہ بندیوں پر پراسس شروع کر چکا ہے ،سیاسی جماعت اگر اصلاحات بہتر سمجھتی ہیں تو فوری طور مشاورت کے بعد قانون سازی کرلیں،ان کا کہناتھا کہ پہلے والے الیکشن رولز پر ہی الیکشن ہونا چاہیے،الیکشن اصلاحات کی بنیاد پر الیکشن میں تاخیر ہو ہی نہیں سکتی، سیاسی عہدے سیاستدان ہی چلا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں