0

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس نے لائسنس بنوانے کے خواہشمند پنجاب کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

پنجاب کے شہری اب صوبے بھر میں کہیں سے بھی ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں۔ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق یہ سہولت شہریوں کی آسانی کیلئے کی گئی ہے جس کے تحت پنجاب بھر میں اب کہیں بھی ڈرائیونگ لائسنس بنایا جاسکتا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ اسی حوالے سے پنجاب کے تمام ڈی پی او اور سی ٹی او کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔اس سے قبل شہری جس ضلع کا ڈومیسائل رکھتے تھے وہیں سے لائسنس بنوانے کے پابند تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں