نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) نشے میں دھت دولہا کے سٹیج پر چڑھ کر گالیاں دینے پر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا۔ اوڑیسا ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں پیش آیا ہے۔ دولہا اور اس کے چند باراتیوںنے شراب پی رکھی تھی۔ آتے ہی سٹیج پر چڑھ کر دولہا نے دلہن کے خاندان کے لوگوں کو مغلظات بکنی شروع کر دیں۔رپورٹ کے مطابق دولہا نے دلہن کے رشتہ داروں کو دھمکیاں دیں کہ ایک بار شادی ہو لینے دیں، میں تم سے نمٹ لوں گا۔ بتایا گیا ہے کہ دولہا کا والد بارات کے ساتھ نہیں آیا تھا جس پر دلہن کے باپ نے ناراضگی کا اظہار کیا، جس پر نشے میں دھت دولہا بپھر گیا۔ یہ معاملہ جب دلہن تک پہنچا تو اس نے شادی سے انکار کر دیا اور بارات خالی ہاتھ واپس لوٹ گئی۔
0