0

ایئر ہوسٹس نے خواتین کو ہوٹل کے کمرے میں محفوظ رہنے کا طریقہ بتادیا

دی ہیگ(مانیٹرنگ ڈیسک) نیدرلینڈز کی فضائی کمپنی ’کے ایل ایم‘ کی ایک ایئرہوسٹس نے ہوٹل کے کمرے میں محفوظ رہنے کا ایک حیران کن طریقہ بتایا ہے، جس پر خواتین کو کم از کم ضرور عمل کرنا چاہیے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ایستھر نامی اس ایئرہوسٹس نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ @esthersturrusپر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ وہ جب بھی کسی ہوٹل روم میں جاتی ہیں، بیڈ کے نیچے پانی کی خالی بوتل ضرور پھینکتی ہیں۔ایستھر کا کہنا تھا کہ بیڈ کے نیچے بوتل پھینکنے سے آپ بیڈ کے نیچے جھانکے بغیر معلوم کر سکتے ہیں کہ نیچے کوئی شخص تو نہیں چھپا ہوا۔وہ بتاتی ہے کہ اگر بیڈ کے نیچے کوئی شخص نہ ہوا تو بوتل دوسری طرف سے باہر آ جائے گی او ر اگر بیڈ کے نیچے کوئی موجود ہو گا تو بوتل نیچے ہی اٹک جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں