156

یوم تکریم شہدائے پاکستان ساجدہ سحر فیصل آباد

یوم تکریم شہدائے پاکستان
ساجدہ سحر فیصل آباد
سلامتی ہو آپ سب پر جن کی بصارت سے میری تحریر گزرے گی
جیسے کے یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے اور اس دن کو منانے کا مقصداپنی پاک افواج کو خراج ثحسین پیش کرنا ہے ان کی عظیم قربانیؤں کو یاد رکھنا ہے سب سے پہلے تو میں اپنی تمام پاک افواج کو سلام پیش کرتی ہوں اور اپنے تمام شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنکی بدولت میرے ملک کے تمام باسی رہنے والے سکون اور چین کی نیند سوتے ہیں ہمارے پاک فوج کے جوان اپنی خوشیاں عیدیں اپنے قیمتی خوبصورت لمحات اپنے پاک ارض وطن اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لیےوقف کڑ دیتے ہیں راتوں کو سرحدوں پر جان کی پرواہ کیے بغیر اپنے وطن کے لوگوں کی جان کی دشمن سے حفاظت کرتے ہیں میں کیا لکھوں کیونکہ میرے اپنے خاندان کے جوان اس میں شہید ہو چکے ہیں میرے اپنے چچا 1965 اور 1971 میں شامل ہوئے اور غازی بنے۔ اس ملک کو بہت مشکلوں جان و مال عزت گھر بار کی فربانیاں دے کر حاصل کیا گیا مگر 9مئی کو دل ہلا دینے والے واقعات دیکھنےکو ملے جہاں میرے ملک کے فیمتی اساسے جناح ہاوس پاک فوج کے گھر جلا دئے گئے اور بڑے ہی دکھ کی بات ہے کہ ہمارے شہدا کے مجسمے تک مسمار کر دیۓ گئے ان کی قربانیاں پس پشت ڈال دی گئیں اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے میری پاک افواج پاکستان کی پوری قوم آپ کے ساتھ ہےآپ کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے اللہ پاک میرے ملک اور اس میں رہنے والوں کی حفاظت فرمائے آمین
اے ارض وطن تیری مٹی میں شامل
ہے خون سحر کے بھی آباؤ اجداد کا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں