تحریر :ساجدہ سحر(فیصل آباد)
عنوان: خوف بھی ڈپریشن کی علامت ہے ۔۔۔۔
کاش کہ آپ سب کے دل میں اتر جائے میری بات۔۔۔
میں اس پلیٹ فارم کے توسط سےآپ سب تک اپنی بات پہچانا چاہتی تھی جو مجھے اللہ پاک نے موقع عطا کردیا ہے۔…
تو پیارے احباب جانتے ہیں کہ
خوف بھی ڈپریشن کی خاص علامات میں سے ایک علامت ہے جیسے کہ کسی کو اندھیرے سے خوف آنا کسی کو موت کا خوف کسی کو گرنے کا خوف کسی کے کے دل و دماغ میں عجیب سے وہموں کا خوف’ اور کسی کو
ہر وقت یہی دل و دماغ میں خوف رہنا کہ مر جانا ہے۔
آئیے ان کے لیے ایک حل بتاؤں کہ موت کا خوف کیسے دور کیا جا سکتا ہے؟
کل نفس الموت @الفران
بے شک ہر جاندار ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے(القران)
ہو سکتا ہے میری اس تحریر سے ڈپریشن والے کسی قسم کا خوف رکھنے والوں پر میری باتیں اثر انداز ہو جائیں ۔۔کہتے ہیں کہ ایسے ہی ایک نوجوان تھا جو موت سے ڈرتا تھا خوف زدہ رہتا تھا وہ جب لوگوں کے جنازے دیکھتا قبر کی کھودائی دیکھتا میت کو دفن ہوتے دیکھتا ڈرتا خوف زدہ ہو جاتا تھا۔ جبکہ اسے پتا بھی تھا کہ موت اٹل حقیقت ہے مگر پھر بھی موت سے مرنے سے ڈرتا تھا ۔۔پھر جب اسےبہت ذیادہ خوف نے جکڑ لیا تو ایک دن وہ کسی اللہ والے (بزرگ حضرت واحد بالگرامی ))کی خدمت میں حاضر ہوا اور اپنا مسئلہ بیان کیا تو بزرگ نے فرمایہ کہ بیٹا اللہ پاک نے تم کو مال ودولت عطا کی ہے کیا؟ اس نے کہا کہ ہاں جی۔۔ فرمایہ تم صدقہ دو اس نے کہا کہ میں تو پہلے بھی صدقہ دیتا ہوں مگر بزرگ نے فرمایا کہ پہلے کبھی کبھی صدقہ دیتے ہو اب روزانہ صدقہ دینا ہے۔
اور یہ بتاؤ نماز پڑھتے ہو؟ اس نے کہا ہاں جی فرمایا کہ اب ہر نماز کے بعد(فجر اور عصر کے علاوہ) آپ نے دو نفل پڑھا کرنے ہیں۔ جب کہ وہ پہلے بھی نفل پڑھتا تھا ۔مگر اب بابا جی نے روز ہر نماز کے بعد پڑھنے کو کہہ دیا۔۔وہ نوجوان ان سے یہ عمل سن کر اجازت لے کر چلا گیا۔ اور روز صدقہ دینے لگا نمازوں کے بعد نفل ادا کرنے لگا کچھ وقت گزرنے کے بعد جب اس نوجوان کی ملاقات اسی بزرگ سے ہوئی تو لڑکا بہت خوش تھا اور پوچھنے لگا کہ بابا جی آپ نے میرے ساتھ کیا ہے؟میرے دل سے موت کا خوف ڈر نکل گیامیں سکون میں آچکا ہوں اللہ پاک سے ملاقات کا شوق بڑھ گیا ہے ۔ تو بابا جی اللہ والے تھے مسکرا کر بولے کہ بیٹا جب آپ اپنے لیے نیا گھر خریدتے ہو پلاٹ لیتے ہو تو دل کرتا ہے ناں کہ جلدی سے اپنے گھر میں (شفٹ) منتقل ہو جائیں تو اب صدقہ دینے اور نوافل پڑھنے سےآپ کے دل سے موت کا خوف نکل گیا ہے آپ کا گھر جنت میں بن چکا ہے۔۔اس لیے اب تم سکون میں ہو بیٹا۔۔
تو سوچیے کتنا پیارا دین اسلام ہمارے پاس موجود ہے ہم مسلمان ہیں الحمدللہ ۔۔ نماز کی پابندی صدقہ و خیرات سے ہم ڈپریشن خوف مایوسی سے بچ سکتے ہیں۔۔۔۔۔ اللہ پاک ہم سب کا حامیوں ناصر ہو۔۔ آمین