اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے شدید دباؤ پر بجٹ میں متعارف کروائی گئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم واپس لے لی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایمنسٹی سکیم میں بیرون ممالک سے ایک لاکھ ڈالر بھجوانے پر ذرائع آمدن ظاہر نہ کرنے کی چھوٹ دی گئی تھی، بیرون ممالک سے رقوم بینکنگ چینل کے ذریعے بھیجنے کی شرط عائد کی گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے اس سکیم پر اعتراض اٹھا دیا تھا۔ پاکستانی حکومت کی جانب سے اس سکیم کا مقصد ڈالر بحران پر قابو پانا تھا۔ دوسری جانب حکومت نے 2 ہزار سی سی سے بڑی لگژری گاڑیوں پر ٹیکس میں اضافے کی نئی تجویز دی ہے جبکہ کھاد کی فروخت پر 3 روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہے۔
0