136

عالمی بینک نے بلوچستان کی ترقی کے لیے 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اعلان کردیا

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے د ی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے فراہم کی جانے والی رقم بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں روزگار، ضروری خدمات کی فراہمی اور صوبے کی آبادی کو قدرتی آفات کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات پر خرچ کی جائے گی, علاوہ ازیں 35 ہزار افراد کو گھروں کی تعمیر کے لیے گرانٹ بھی دی جائے گی۔ اس حوالے سےعالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بینہیسن کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مجموعی طور پر 27 لاکھ متاثرہ آبادی کو فائدہ ہوگا، مالی پیکیج بعد از سیلاب بحالی پروگرام کا حصہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ کمیونٹی کی مدد کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، متاثرہ آبادی کو روزگار، زراعت اورانفرا اسٹرکچر کی تعمیرمیں مدد دی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں