134

تاریخ میں کئی مرتبہ جمہوریت قربان کی گئی،جب بھی جمہوریت کی قربانی دی گئی

سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پرچیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے وکیل الیکشن کمیشن سے کہاکہ آپ نے خود کہا آئین کی روح جمہوریت ہے،کب تک انتخابات آگے کرکے جمہوریت قربان کرتے رہیں گے،تاریخ میں کئی مرتبہ جمہوریت قربان کی گئی،جب بھی جمہوریت کی قربانی دی گئی کئی سال نتائج بھگتے،عوام کو اپنی رائے کے اظہارکا موقع ملنا چاہئے، الیکشن کمیشن کافیصلہ میں صرف وسائل نہ ہونے کا ذکر تھا،الیکشن کمیشن کب کہے گا کہ اب بہت ہو گیا، انتخابات ہر صورت ہونگے ۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات پر الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر بنچ میں شامل ہیں۔دوران سماعت وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ 8 اکتوبر کی تاریخ حقائق کے مطابق دی تھی،جسٹس منیب اختر نے کہاکہ 8 ستمبر کو الیکشن کمیشن مجھے کہے کہ اکتوبر میں الیکشن ممکن نہیں توکیا ہوگا؟الیکشن کمیشن 2 سال کہتا رہے گا کہ انتخابات ممکن نہیں،انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کا فرض ہے، صوابدیدنہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں