143

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تشویشناک حد تک کمی

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تشویشناک حد تک کمی واقعے ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 20 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 19 مئی تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 9 ارب 73 کروڑ ڈالر رہے، سٹیٹ بینک کے ذخائر 11 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کم ہو کر 4 ارب 19 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشمل بینکوں کے ذخائر 8 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 53 کروڑ ڈالر رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں